بورے والا،اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،لاک ڈائون میں دوکانیں کھولنے والے چار دوکاندار گرفتار

ہفتہ 6 جون 2020 17:41

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،لاک ڈائون میں دوکانیں کھولنے والے چار دوکاندار گرفتار،گول چوک میں تجاوزات قائم کر کے بنائی گئی دوکانیں صاف،کسی قسم کی رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اسسٹنٹ کمشنر کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر لاک ڈائون میں دوکانیں کھولنے والے دوکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی مدد سے مختلف بازاروں میں دوکانیں کھولنے والے چار دوکانداروں کو گرفتارکرنے کے بعد تھانہ ماڈل ٹائون میں بند کر دیا جبکہ گول چوک میں سڑک پر ناجائز تجاوزات قائم کر کے جوتوں اور فروٹ کی عارضی دوکانوں کو صاف کروا کے سامان قبضہ میں لے لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کاروباری سرگرمیوں کیلئے جاری کر دہ اوقات کار کے بعد یا لاک ڈائون کے دنوں میں کسی کو دوکانیں کھولنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ناقابل معافی ہیں جبکہ شہر میں تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :