برازیلین حکومت کی سٹار فٹبالر نیمار کیلئے 120ڈالر کورونا ویلفیئر پیمنٹ

نیمارکی سالانہ آمدنی 96 ملین ڈالرز کے قریب ، 222 ملین ٹرانسفر منی ملی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 6 جون 2020 17:29

برازیلین حکومت کی سٹار فٹبالر نیمار کیلئے 120ڈالر کورونا ویلفیئر پیمنٹ
ریوڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6جون 2020ء ) سٹار برازیلین فٹبالر نیمار کو 120 ڈالرز کی کورونا ویلفیئر پے منٹ مل گئی، دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز میں شمار ہونے والے نیمار اس حکومتی امداد پر خود بھی حیران رہ گئے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کم آمدنی والا طبقہ کافی متاثر ہوا ہے، برازیل بھی کووڈ 19 سے کافی متاثر ہے، حکومت نے عام افراد کو سہولیات دینے کےساتھ ساتھ 120 ڈالر کی اضافی امداد بھی دینے کا فیصلہ کیا جس سے کلینرز،کک اور لیبر وغیرہ مستفید ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس امداد کو لے کر ایک دلچسپ خبر فٹبال کے میدان سے اس وقت آئی جب برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کو 120 ڈالرز کیلئے امداد منظور کی گئی، برازیلین اسٹار کی تاریخ پیدائش اور شناختی کارڈ نمبر ان 600 رجسٹرڈ افراد میں شامل ہے جنہیں حکومت نے منظور کیا۔ نیمارجن کی سالانہ آمدنی 96 ملین ڈالرز کے قریب ہے اور تقریباً 222 ملین کی قیمتی ٹرانسفر منی ہے، اس امداد کے لئے کوالیفائی نہیں کرتے، نیمار کی انفارمیشن کیسے رجسٹر ہوئی اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں، تاہم نیمارکے اسٹاف کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔