اوکاڑہ،اغواء کار نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر خاتون خانہ کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا

ہفتہ 6 جون 2020 17:54

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) نواحی گاؤں 30 جی ڈی میں اغواء کار نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر خاتون خانہ کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا ،ملزم ساتھیوں سمیت فرار پولیس کے گرفتاری کیلئے چھاپے ،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 30 جی ڈی کے رہائشی محنت کش محمد علی کے گھر پانچ ملزمان کلہاڑیوں اور اسلحہ سے مسلح زبردستی داخل ہو گئے مرکزی ملزم شفقت نے محنت کش کی بیوی زہرہ بی بی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اہل خانہ کی مزاحمت پر ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑیوں کے وار کے زہرہ بی بی کو قتل کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے مقتولہ زہرہ کے خاوند محمد علی کی مدعیت میں تھانہ گوگیرہ پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا مرکزی ملزم شفقت نے پانچ ماہ قبل مسمات زہرہ بی بی کو اغوا کر لیا تھا اور بذریعہ پنچایت خاتون زہرا ں بی بی کی واپسی ہوئی تھی درمیانی شب ملزم شفقت زہرہ کو دوبارہ اغوا کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا مزاحمت پر ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے اسے قتل کر دیا گوگیرا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیے آخری اطلاع آنے تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا تھا ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے بتایا کہ حقائق تک پہنچنے کے لئے تحقیق سائنسی بنیادوں پر ہوگی انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے