کراچی گرین لائن منصوبے پر تقریبا تین ماہ بعد ترقیاتی کام دوبارہ شروع کردیا گیا

انتظامیہ نے جون کے آخر تک نمائش چورنگی سے کیپری سنیما تک سڑک عوام کے لیے کھولنے کی نوید سنا دی

ہفتہ 6 جون 2020 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) کراچی گرین لائن منصوبے پر تقریبا تین ماہ بعد ترقیاتی کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، انتظامیہ نے جون کے آخر تک نمائش چورنگی سے کیپری سنیما تک سڑک عوام کے لیے کھولنے کی نوید سنا دی ۔تعطل کا شکار گرین لائن منصوبے پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے، نمائش چورنگی سے کیپری سنیما تک ایم اے جناح روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے پر مزدوروں اور بھاری مشینری سے کام کا آغا کیا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرین لائن کے لیے نمائش چورنگی پر انڈر پاس تعمیر ہوچکا ہے، جون کے آخر تک سڑک کا اوپر والا حصہ عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔2016 میں سرجانی ٹان سے شروع ہونے والا منصوبہ چار سال سے تعطل کا شکار ہے، منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا، تاہم بسوں کے لیے اسٹیشنز اور گاڑیاں روڑ صوبائی حکومت لائے گی یق وفاق اب تک تنازع حل نہ ہوسکا۔