سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 6 جون 2020 18:38

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سنتھیا رچی نے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ مجروع کی، سنتھیا رچی کے خلاف پاکستان اور امریکا میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سنتھیا رچی نے بختاور بھٹو زرداری پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جس کو نظرانداز کیا، بعد میں بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جس سے جذبات مجروع ہوئے، شدید ردعمل اور ایف آئی اے میں طلبی کے بعد سنتھیا نے اس طرح کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ بطور وزیراعظم سنتھیا سے کوئی ملاقاتن تک نہیں کی، وفود سے کی گئی ملاقاتوں میں اگر سنتھیا موجود تھیں تو اس کا علم نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سنتھیا سے پہلی اور آخری ملاقات سال دو ہزار انیس میں اسلام آباد میں ایک سفارتکار کے گھر پر ہوئی، ملاقات کے دوران جلیل عباس جیلانی اور دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے ۔