شہر اور گردونواح میں چوری‘ڈکیتی وراہزنی کی70زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

سرراہ ڈاکوئوں نے نہتے لوگوں سے بھاری مالیت کی نقدی وقیمتی اشیاء لوٹ لیں‘چوروں نے درجنوں گاڑیاں‘مویشی چرا لئے‘5گھروں 3دکانوں کا بھی صفایا کردیا

ہفتہ 6 جون 2020 19:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) شہر اور گردونواح میں چوری‘ڈکیتی وراہزنی کی70زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘سرراہ ڈاکوئوں نے نہتے لوگوں سے بھاری مالیت کی نقدی وقیمتی اشیاء لوٹ لیں‘چوروں نے درجنوں گاڑیاں‘مویشی چرا لئے‘5گھروں 3دکانوں کا بھی صفایا کردیاآن لائن کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے چک 117ج ب میں 4 رکنی ڈاکوئوں نے کریم کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 25ہزار کی نقدی‘ایل سی ڈی ودیگ ر بھاری مالیت کا سامان لوٹ لیا‘تھانہ روڈالہ کے چک 374گ ب میں زرگر لیاقت علی سے ساڑھے 4 تولے سونا 60 تولے چاندی اور ساڑھے 44 ہزار کی نقدی لوٹ لی‘لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں جہانگیر موڑ پر عمر سے 20ہزار کی نقدی 2موبائل فون چھین لئے گئے‘صدر سمندری کے علاقہ میں پنجاب کالج کے قریب ساجد سے تین ہزار روپے وموبائل فون چھین لیاگیا‘ستیانہ میں عبدالقدوس سے نقدی وموبائل فون لوٹ لیاگیا‘گلستان کالونی نمبر1میں عبید سے مسلح افراد نے ایک لاکھ روپے لوٹ لئے۔

(جاری ہے)

دھنولہ سیم پل سے راشد سے نقدی لوٹ لی گئی محبوب ٹائون میں گجرات کی مہمان آئی خاتون فرزانہ سے اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات لوٹ لئے گئے‘لکڑ والا بائی پاس پر آصف سے مسلح موٹرسائیکل سوار 30ہزار کی نقدی چار تولے زیورات لوٹ کر لے گئے 41ج ب میں صابر سے موٹرسائیکل چھین لی گئی‘کینال روڈ پر طفیل سے 20ہزار ‘ٹھیکریوالہ گوجرہ روڈ سے حامد سے نقدی وموبائل فون‘کھرڑیانوالہ بائی پاس پر فریاد سے 30ہزار روپے اقبال نگر میں فرید سے نقدی وموبائل فون‘ڈجکوٹ کے چک 255ر۔

ب میں عثمان سے دس ہزار کی نقدی وموبائل فون لوٹ لیاگیا‘بٹالہ کالونی میں شالیمار چوک سے نعمان‘سٹی جڑانوالہ میں رشید پارک سے افتخار‘ناصر نگر میں امجد ‘بٹالہ کالونی میں آریش کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے گئے‘70گ ب میں عثمان کے ٹیوب ویل کا پیٹرانجن چوری ہوگیا رضا آباد میں احسان ٹائون سے محمود احمد کے گھر سے نقدی وغیرہ چوری ہو گئی۔

ڈجکوٹ میں 86 ر۔ب سے راشد کی بکری چور لے اُڑے۔ عزیز فاطمہ ہسپتال سے فیضان کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے۔ 106 چک میں اصغر، کچہری بازار سے عثمان، جمشید ٹائون جڑانوالہ میں عامر، ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب کاشف‘ بٹالہ کالونی میں علی، ڈھڈی والا سے جمیل کی موٹرسائیکلیں بھی نامعلوم چور لے گئے۔ 137 گ ب میں امین کی موٹرسائیکل بھی چوری ہو گئی۔ 374 گ ب میں اعظم سے اسلحہ کے زور پر نقدی وزیورات لوٹ لیے گئے۔

مکوآنہ میں وسیم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ 61 رب میں شفاقت علی کا راس بیل چور لے اُڑے۔ 225 رب میں ڈاکٹر محمد عثمان کی کار نمبری ایل ای اے 8306 کرولا چور لے گئے، خیابان گرین میں عثمان علی کے گھر سے مسلح افراد 22 ہزار کی نقدی، 15 گرام سونا لوٹ کر لے گئے۔ 34 ج ب میں عابد سے نقدی 14 ہزار لوٹ لی گئی۔ بٹالہ کالونی میں منیر احمد کے گھر سے چور 5لاکھ روپے، گھریلو سامان لے اڑے۔

246 رب میں عاطف شہزاد کی کار ونقدی 7 ہزار روپے چھین لیے گئے۔ 51 گ ب میں ندیم کے مویشی چوری ہو گئے۔ 398 گ ب میں علی شیر کے گھر کی چھت پھاڑ کر چور 3 لاکھ کے قریب نقدی وغیرہ لے گئے۔ 604 گ ب میں علی رضا اور 603 گ ب میں پرویز اسلم کی حویلی سے مویشی چوری لے گئے۔ غوثیہ کالونی میں عبدالله بھی لٹ گیا۔ 152 رب میں بابر علی کی موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ صداقت ملز کے قریب خالد محمود کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ ریکس سٹی کے باہر سے زاہد سرفراز کی کار نمبری ایل ای ای 5154 ایکس ایل آئی چور لے گئے۔ ریل بازار میں آصف، کچہری بازار میں عرفان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ فیض آباد میں آفتاب کا سائزنگ سامان چوری ہو گیا۔ کبوتراں والا چوک میں رشید سے مسلح افراد نے گھر کے قریب 7 لاکھ کی نقدی لوٹ لی۔