اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 05ملزمان گرفتار

ہفتہ 6 جون 2020 21:11

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 05ملزمان گرفتار۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03کلو 75گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور اور 01رائفل 12بور معہ 1605عدد روند قبضہ میں لیے تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ملزم نعمان خان سی1995 گرام گردہ چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ انجراء کی ٹیم نے منشیات فر وش محمد ناصر سی1080 گرام چرس گردہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہو ئے ملزم طارق محمود ولد بشیر خان ساکن ضلع کوہاٹ سے 1600 عدد کارتوس معہ 12 بور رائفل برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیاتھانہ رنگو کی ٹیم نے ملزم محمدجمیل ولد محمداسماعیل ساکن حضرو ضلع اٹک سے پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاتھانہ انجراء کی ٹیم نے ملزم غضنفر حیات سے پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :