مقبوضہ کشمیر :امرناتھ یاترا کا دورانیہ کم کر کے پندرہ دن کیے جانے کا امکان

ہفتہ 6 جون 2020 22:17

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس امرناتھ یاترا کا دورانیہ کم کر پندرہ دن کیے جانے کا امکان ہے ۔ یاترا کا دورانیہ عام طور پر 43 دن کا ہوتاہے جس دوران بھارت بھر سے ہزاروں ہندو یاتری ضلع اسلام آباد میں واقع امرناتھ غارمیں شیو لنگاکے درشن کیلئے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس مرتبہ یاترا 21 جولائی کو شروع ہوگی اور 3 اگست کو اختتام پذیر ہوگی اور یاترا کیلئے روایتی پہلگام چندن واری راستے سمیت دو راستوں کے بجائے اس بار صرف مختصرترین بال ٹل راستہ استعمال کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطا بق یاتریوں کی رجسٹریشن آن لائن کی جائے گی اور کورونا وبا کے خطرے کے پیش نظر زیادہ تر یاتریوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے غارتک پہنچایا جائے گا۔