لداخ کو یونین ٹریٹری کا درجہ دیناچین کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔۔۔سابق بھارتی سفارتکار

ہفتہ 6 جون 2020 22:17

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) سابق بھارتی سفارتکارپی سٹوپڈن نے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ کو یونین ٹریٹری کا درجہ دینے کے بعد ہی چین نے علاقے میں دراندازی کی اور وہاں اپنی بیس قائم کر لی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق Phunchok Stobdanنے ایک بیان میں کہا کہ لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دینے کے بعد چین نے علاقے میں اندر آکر بھارتی حکومت کو ایک طرح سے جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے تعاون سے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اگر چہ چین کو پہلی والی پوزیشن برقرار رکھنے پرزور دے رہا ہے تاہم چین اسکا کوئی جواب نہیں دے رہا ۔Phunchok Stobdanنے مزید کہا کہ چین نے اسلامی ملکوںکا اعتماد حاصل کر رکھا ہے اور وہ خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا رہا ہے جس سے بھارت کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔