این سی او سی نے صوبوں کی استعداد کار اور ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 250 اضافی وینٹی لیٹرز مختص کیے ہیں

ہفتہ 6 جون 2020 22:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں کی استعداد کار اور ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 250 اضافی وینٹی لیٹرز مختص کیے ہیں ۔پنجاب میں تقریباً 72 وینٹیلیٹرز جاری کیے گئے جو فیصل آباد،لاہور،ملتان اور راولپنڈی کو مہیا کیے گئے ہیں جبکہ صوبہ سندھ کو 52 وینٹی لیٹرز جاری کیے گئے جو بلخصوص کراچی اور سکھر کو مہیا کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کو بھی 52 وینٹیلیٹرز مہیا کیے گئے ہیں جو پشاور اور ایبٹ آباد کو مہیا کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ کیلئے 20 وینٹیلیٹرز جاری کیے گئے ہیں اسکے علاوہ گلگت بلتستان کے لیے 10 وینٹیلیٹرز مہیا کیے گئے آزاد کشمیر کیلئے 10 جبکہ اسلام آباد میں پمز ہسپتال کیلئے 24 اور پولی کلینک کیلئے 10 وینٹی لیٹرز جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ مزید تفصیلات کے مطابق اب تک کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کل 747 ہسپتالوں میں آئیسولیشن اور کرونا وائرس کے علاج سے متعلق سہولیات مہیا کی گئی ہیں جبکہ ان تمام ہسپتالوں میں کل 22 ہزار 589 کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے بستروں کی تعداد مہیا کی گئی ہے جبکہ کل 5 ہزار 60 کرونا کے مریض داخل کیے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 060 بستر جن میں آکسیجن کی سہولت موجود ہے مہیا کیے گئے ہیں اور کل ملا کر 14 سو وینٹی لیٹرز کرونا کے مریضوں کیلئے دستیاب ہیں۔

پنجاب میں تقریباً 32 فیصد وینٹی لیٹرز کرونا وائرس کے مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔فیصل آباد کے اندر کل 150 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جسمیں سے 57 کرونا کیلئے مختص کیے گئے ہیں جسمیں سے صرف 5 زیر استعمال ہیں اسی طری لاہور میں کل 793 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 214 کرونا کیلئے مختص ہیں اور 77 زیر استعمال ہیں۔ملتان میں کل 150 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 18 کرونا کیلئے مختص ہیں اور 6 زیر استعمال ہیں. راولپنڈی میں کل 229 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 64 کرونا کیلئے مختص ہیں اور 22 زیر استعمال ہیں.سندھ کراچی می میں کل 461 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 136 کرونا کیلئے مختص ہیں اور 62 زیر استعمال ہیں.حیدر آباد میں کل 50 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 20 کرونا کیلئے مختص ہیں اور کوئی بھی زیر استعمال نہیں۔

اسی طرح سے خیبر پختونخوا پشاور میں کل 171 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 75 کرونا کیلئے مختص ہیں اور 47 زیر استعمال ہیں.ایبٹ آباد میں کل 25 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 12 کرونا کیلئے مختص ہیں اور 4 زیر استعمال ہیں.بلوچستان کوئٹہ میں میں کل 61 وینٹیلیٹرز موجود ہیں جس میں سے 29 کرونا کیلئے مختص ہیں اور کوئی بھی زیر استعمال نہیں ہے۔اسلام آباد میں کل 246 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 92 کرونا کیلئے مختص ہیں اور 13 زیر استعمال ہیں.گلگت بلتستان گلگت میں کل 26 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 05 کرونا کیلئے مختص ہیں اور 01 زیر استعمال ہے۔

آزاد جموں کشمیر میں میر پور میں کل 11 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 11 کرونا کیلئے مختص ہیں. اسی طرح سے مظفر آباد میں کل وینٹی لیٹرز کی تعداد 28 ہے اور کرونا کے مریضوں کیلئے 18 مختص کیے گئے ہیں۔