خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس بے وقت کی راگنی ہے، اجمل خان وزیر
وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبے میں کورونا کے خلاف موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
ہفتہ 6 جون 2020 22:32
(جاری ہے)
اجمل وزیر نے تارکین وطن کی ملک واپسی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اپوزیشن کو اوورسیز پاکستانی تب یاد آئے ہیں جب حکومت ان کے لیے اقدامات اٹھا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں اور وزیراعلیٰ کی خصوصی درخواست پر باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے تارکین وطن لانے کے لئے فلائٹ آپریشن شروع ہوچکا ہے جبکہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی میتیں بھی لائی جارہی ہیں۔ مختلف خلیجی ممالک سے اپریل سے مئی تک 23 خصوصی پروازوں کے ذریعے چار ہزار سے زائد تارکین وطن ملک پہنچے ہیں اور مزید اوورسیز کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے صرف دو مہینوں میں 81000 سے زائد مسافر باچا خان ائیرپورٹ کے ذریعے ملک آئے ہیں۔تمام مسافروں کو مکمل سکریننگ کے بعد گھروں کو منتقل کیا جاتا ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ سنٹرز میں قیام دیا جاتا ہے۔افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں کے لئے بھی ضلع خیبر میں قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ضم اضلاع کے بارے میں اجمل وزیر نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کی ترقی کی جتنی فکر وزیراعظم عمران خان کو ہے اتنی کسی اور کو نہیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں ضم شدہ اضلاع کی تیز تر ترقی کا عمل جاری ہے۔ آنے والے بجٹ میں ضم اضلاع کی ترقی کے لیے خاطر خواہ رقم مختص کریں گے۔ اجمل وزیر نے ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کم وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں مشکل کی اس گھڑی میں انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صوبے میں لاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ تمام کاروباروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی ہے، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ ایکشن لے رہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہمیشہ غریب اور مزدور طبقے کی فکر رہتی ہے ،لاک ڈائون میں نرمی بھی غریب طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے حکومت کو دو چیلنجز کا سامنا ہے ایک طرف کورونا سے لڑنا دوسری جانب معیشت کا پہیہ چلانا۔ ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.