ٖراولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں8ملزمان گرفتارکر لئے

ہفتہ 6 جون 2020 23:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) راولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں8ملزمان گرفتارکر لئے تھانہ صادق آبادپولیس نے اعجاز الحق کوگرفتارکرکی1پستول30بورمع ایمونیشن برآمدکر لیا ملزم ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کے ذریعے شہریوں میں خوف وہراس پھیلاتاتھا،تھانہ آراے بازار پولیس نے فلک ناز اورابرار خان کوگرفتارکرکی2پستول30بورمع ایمونیشن ،تھانہ مورگاہ پولیس نے محمداقبال کوگرفتارکرکے پستول30بورمع ایمونیشن ،تھانہ جاتلی پولیس نے شبیراورشہتاب کوگرفتارکرکی2پستول30بورمع ایمونیشن ،تھانہ گوجرخان پولیس نے عامرندیم کوگرفتار کرکے پستول30بورمع ایمونیشن ،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے صارب احمد کوگرفتارکرکے پستول30بورمع ایمونیشن برآمدکر لیا۔

متعلقہ عنوان :