کینٹ ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 6 جون 2020 23:46

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال کی قیادت میں کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث231ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ ڈکیتی،چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی05 ملزمان کو گرفتارکر کے اٴْن کے قبضہ سی02 لاکھ75ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی29پسٹلز،01 بندوق اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی31ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی09کلو گرام سے زائد چرس اور946 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی40ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی برآمد کی گئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب17 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ33 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر101ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔