ضلع بھرمیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کاروائی جاری ،دڑو میں جمن ملاح کو دس لیٹرکچی شراب سمیت گرفتارکرلیاگیا

ہفتہ 6 جون 2020 23:52

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) ضلع بھرمیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کاروائی جاری ہے، ایس پی سجاول آفس کے جاری بیان کے مطابق دڑو میں جمن ملاح کو دس لیٹرکچی شراب سمیت گرفتارکرلیاگیاہے،اشو کھڈو سے پچاس تھیلی کچی شراب برآمد کی گئی،جھوک میں اسماعیل سومرو سے ایک سو پچیس گٹکے برآمد کئے گئے جبکہ روپوش ملزم مراد علی رند کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

سجاول میں زوھیب میمن کو ایک سو گھٹکے سمیت گرفتارکرلیاگیا۔دڑی موری سے ذوالفقارمیمن کو سو گھٹکے سمیت گرفتارکیاگیا۔جبکہ سجاول میں احساس کفالت پروگرام میں ڈیوٹی میں مداخلت بے جا کے جرم میں عبدالنبی کنڈراکو گرفتارکرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :