گوجرانوالہ؛علاقہ تھانہ کھیالی درندگی کی انتہا انسانیت سوز واقعہ

گوجرانوالہ؛دوستی سیانکارحوا کی بیٹی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی م*گوجرانوالہ: دوستی سے انکار پر اوباش کی طالبہ پر فائرنگ، لڑکی جاں بحق، ملزم فرار

ہفتہ 6 جون 2020 23:54

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار پر علاقہ تھانہ کھیالی کی حدود ابوبکر پارک نزد اقبال میرج ہال انس نامی وحشی درندیمیٹرک کی طالبہ عروج کو گولی مار دی مقتولہ کے بھائی سلیمان کے مطابق ملزم مقتولہ کو دوستی کرنے پر مجبور کرتا تھا اور انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھامقتولہ کے گھر والوں نے کئی بار ملزم انس کو سمجھایا مگر ملزم اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا اور مختلف طریقوں سے مقتولہ کو مزید تنگ کرنا شروع کر دیامقتولہ کے گھر والوں نے ملزم کے گھر والوں سے شکایت کی، ملزم کے گھر والوں نے معاملہ سلجھانے کی بجائے الٹا مقتولہ کی فیملی کو دھمکانا شروع کر دیا اور گلی میں آکر شور شرابہ اور گالیاں دینا شروع کر دی مقتولہ کے گھر والے شور سن کر باہر آئے تو ملزم نے پسٹل سے عروج بی بی پر گولی چلا دی جو کہ مقتولہ کے پیٹ میں لگی، فائرنگ کے بعد ملزم ساتھیوں سمیت اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

عروج بی بی کو مضروب حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہ کر بالآخر زندگی کی بازی ہار گئی۔واضح رہے کہ دونوں فریقین کے گھر آمنے سامنے ہیں اور دونوں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی سلیمان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے ملزم انس کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کردی ہے، مزید پیش رفت کے لئے پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔مقتولہ کے لواحقین نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔