آر ڈی آئی ایف کی 5 ماہ کے دوران مختلف منصوبوں میں 200 ارب روبل سرمایہ کاری

اتوار 7 جون 2020 14:05

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2020ء) روس کے براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے کہا ہے کہ اس نے رواں سال پہلے 5 ماہ کے دوران مختلف منصوبوں میں 200 ارب روبل (2.9 ارب ڈالر ) سرمایہ کاری کی ہے۔یہ بات ادارے کے سربراہ کیرل دمتروف نے گزشتہ روز صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران بتائی۔انھوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گاجس میں اپنے شراکت داروں کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 2019 ء کے دوران اپنے شراکت داروں کی معاونت سے مختلف منصوبوں میں 365 ارب روبل (5.3 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جبکہ رواں سال پہلے پانچ ماہ کے دوران 200 ارب روبل (2.9 ارب ڈالر)کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں جو کہ اوسط شرح میں گزشتہ سال کے اسی عرصے سے زیادہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے منصوبوں کے لیے وزارت خزانہ کے فنڈ برائے بنیادی ڈھانچہ جات کی معاونت حاصل کریں گے جس کی صدارتی آفس سے منظوری ہوچکی ہے اس کے علاوہ فنڈ آف رشیا کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :