Live Updates

y عوام ماسک کی عادت کو معمول بنالیں یہ بہت ضروری ہے،اسلم گھمن

اتوار 7 جون 2020 19:30

R سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ووائس چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجا ب بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ عوام ماسک کی عادت کو معمول بنالیں یہ بہت ضروری ہے ہماری حکومت کا کورونا سے بچائو کے لیے ’’نوماسک نوسروس‘‘ زبردست نعرہ ویژن اورسوچ ہے عوام اورتاجر برادری حکومتی احکامات پر ہر حال میں عمل درآمد یقینی بنائیں اس میں ہم سب کا بھلا ہے یہ ’’نوماسک نو سروس‘‘ زندگی کو محفوظ رکھنے کا سلوگن ہے اسے ہر حال میں حقیقت کاروپ دیا جائے ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ این اے 76 اورسمبڑیال تحصیل کے عوام کو اپنے ایک پیغام میں کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی سے زیادتی نہیں کررہی بلکہ حکومتی احکامات اورتدابیر کو رونا وباء سے بچائو کے لیے اورخالصتاًعوام کے حق میں ہیں کوئی فرد حکومت سے ناراض نہ ہو سارے کے سارے کورونا وباء سے بچائو بارے احکامات مجبوری ہیںکیونکہ عوام کی زندگی ضروری ہے ماسک پہنناعادت بنالیں آلودگی اورکورونا وباء سے بچ جائیں گے ہاتھوں کو باربار دھوئیں صفائی کا خاص خیال رکھیں نماز پنجگانہ ادا کریں اوراللہ سے ہردم توبہ کو معمول زندگی بنائیں تاکہ اللہ ہم سے ناراضگی دورکر کے اس کورونا وباء کو ہم سے دفعہ دور کردے ،بریگیڈئر(ر)اسلم گھمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں یہ طے ہوگیا کہ اب کرپشن اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے اس لیے احتساب کے اداروں پر کوئی دبائو نہیں وہ آئین وقانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہے ہیں تحریک انصاف اورعمران خان کو احتساب کے نعرے پر ووٹ ملا اب یہ نعرہ نعرہ نہیں حقیقت بنے گا اب احتساب بھی ہوگا تو شفاف کمیشن بنے گا تو رپورٹ بھی پبلک ہوگی کوئی خزانہ لوٹ گیا یا لوٹے گا تو جواب بھی دے گارہی بات کورونا اورماسک کی شہری ماسک لازم پہنیں اورکاروبار کی اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے کورونا موت بن کر پھیل رہا ہے اسے روکنا ہے عوام خدارا کورونا بارے سنجیدہ ہوجائیں اوراحتیاط کریں ،محتاط رہیں گھروں میں رہیں باہر نکلیں تو ماسک لازمی پہن کر آئیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات