خانیوال۔سینیٹری ورکرز کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی کٹس دی جائیں،ڈپٹی کمشنرخانیوال

پیر 8 جون 2020 17:42

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے میونسپل سروسز کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کا حکم دیدیا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ لوکل گورنمنٹس کے افسران دوران صفائی آپریشن خود فیلڈ میں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں۔ سینیٹری ورکرز کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی کٹس دی جائیں۔

انہوں نے یہ بات میونسپل سروسز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت لوکل گورنمنٹس کے چیف افسران اور سینیٹری انسپکٹرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خراب اسٹریٹس لائٹس کی درستگی، اور آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے خصوصی بھی مہم شروع کی جائے۔ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت جاری کام بھی بروقت پایہ تکمیل تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیڈیز پارک سرائے سدھو کی حالت ٹھیک کی جائیگی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ سینیٹری ورکرز کے علاج معالجہ ، تنخواہوں ، پنشن ، سروس سے متعلقہ امور و دیگر مسائل کے ازالہ کیلئے ڈیسکس بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔