سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کا سردار در محمد ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 8 جون 2020 16:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2020ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیرسردار در محمد ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیا ن میں گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے وہ ایک بااصول سیاست دان تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔