نواب ذوالفقار علی مگسی کا سردار در محمد ناصر کے انتقال پراظہارافسوس

منگل 9 جون 2020 22:34

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2020ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیرسردار در محمد ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔