ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کا سبزل روڈ پر جاری خصوصی برساتی نالہ صفائی کے کام کا دورہ

منگل 9 جون 2020 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2020ء) ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے آج سبزل روڈ پر جاری خصوصی برساتی نالہ صفائی کے کام کا دورہ کیا جہاں انھیں متعلقہ میٹروپولیٹن چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی اور محکمہ بی اینڈ آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام دستگیر زہری نے صفائی سے متعلق بریفنگ دی اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی کا کہنا تھا کہ چھے جون سے جاری صفائی کے اس سلسلے کا آغاز سبزل روڈ کے کلی شاہوزئی سے بلوچستان یونیورسٹی کی جانب کیا گیا اور سینکڑو ٹن نالے کے گند کو ٹھکانے لگایا گیا، انکا مزید کہنا تھا کہ صفائی کے اس سلسلے کو سیکرٹری بی اینڈ آر جناب نور الامین مینگل اور ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے احکامات کے مطابق کیا جا رہا ہے جس میں دیگر مین شاہراہوں کے نالوں کو بھی فرش تک صاف کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :