مظلوم کشمیری ماؤں اور بہنوں کی سسکیاں مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستان کے حکمرانوں کی غیرت کو آواز دے ر ہی ہیں،ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

منگل 9 جون 2020 23:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2020ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری ماؤں اور بہنوں کی سسکیاں مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستان کے حکمرانوں کی غیرت کو آواز دے ر ہی ہیںکہ مذمتی بیانات سے ہماری عزتوں کی حفاظت نہیں ہوگی مودی کا ظلم اور جبر ختم نہیں ہوگااس کیلئے وہ ہی راستہ اختیار کرنا پڑے گاجو چین نے اختیار کیا ہے اور اسی راستہ کا ہمارا اسلام بھی ہمیں حکم دیتا ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں جاتے اب کشمیر، فلسطین، ہندوستان اور روہنگیامیں ہونے والے مظالم کیخلاف مذمت کی بجائے مرمت کا فارمولہ استعمال کئے بغیر چارہ نہیں مسلمان بالخصوص عرب حکمرانوں کی غیرت کو جگانے کیلئے امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے احتجاج کے دوران ان کے بینروں پر لکھی ہوئی یہ عبارت کافی ہے جس میں لکھا ہے کہ --’’ ہم عرب نہیں کہ تم ہمیں ماردواور ہم چپ بیٹھے رہیں‘‘چین نے ہندوستان کی دھشت گردی پر اقوام متحدہ یا سلامتی کونسل سے اپیل کرنے اور مذمتی بیانات دینے کے بجائے ان کے خلاف عملی اقدام کئے تومودی ہاتھ جوڑ کر امن کی بھیک مانگتا ہوا چین سے مذاکرات پر تیار ہوگیایہاں ہندوستان ہر دوسرے روزلائن آف کنڑول پر حملہ کر کے چلا جاتاہے ہمارے بیگناہ شہریوں اور فوج کے جوانوں کو شہید کرجاتا ہے کشمیر میں اس کا ظلم وستم روز بروز بڑھتا چلا جارہا ہے ہمارے سفارت کاروںکو ذلیل کررہا ہے ہم زبانی مذمتی بیانات اور مودی جیسے ظالم فرعون سے امن اور مذاکرات کی باتیں کر کے اقوام عالم میں اپنی عزت خراب کررہے ہیں اور اپنے ملک کو سنگین خطرات سے دوچار کررہے ہیں خدانخواستہ کہیں ایسا نہ ہو یہ جنگ مقبوضہ کشمیر کے بجائے آزاد کشمیر میں لڑنی پڑ جائے اور اپنایہ حصہ بھی ہم گنوا بیٹھیں