کورونا وائرس کیخلاف پی ایچ اے کی آگاہی مہم روز اول سے پارکس اور دفاتر میں جاری ہے،ملازمین میں کورونا وباء کے پیش نظر ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک فراہم کررہے ہیں، چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی و دیگر کا تقریب سے خطاب

بدھ 10 جون 2020 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام بدھ کے روز کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کے سلسلے میں پی ایچ اے ہیڈ کوارٹر لاہور میںتقریب کا انعقاد کیا گیا ، جسمیں کیئر کاسمیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ جی ایم عمران عابد اور سید عون شاہ ایڈووکیٹ نے شرکت کی، اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید ، ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے پی ایچ اے ملازمین میں 500 ہینڈ سینیٹائزر اور 500 فیس ماسک تقسیم کئے۔

افسران کی طرف سے ملازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف پی ایچ اے کی آگاہی مہم روز اول سے پارکس اور دفاتر میں مسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ ملازمین میں کورونا وباء کے پیش نظر ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک فراہم کررہے ہیں جبکہ ہر شہری کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کرسکتا ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے کہا کہ پی ایچ اے اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود اور کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے، دفاتر اور پارکوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :