سرگودہا، ٹڈی دل کے تدارک کے لیے موضع کی سطح پر 205کمیٹیاں برائے آگاہی و ٹریننگ تشکیل

بدھ 10 جون 2020 16:21

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) حکومت ِپنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع )تحصیل سرگودہا قاضی ارشد نسیم کی زیر نگرانی موضع کی سطح پر 205کمیٹیاں برائے آگاہی و ٹریننگ ٹڈی دل تشکیل دی گئیں جس میں متعلقہ موضع کا نمبر دار ، 2 ترقی پسند زمیندار، پٹواری و محکمہ زراعت کا فیلڈ اسسٹنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی ٹریننگ کے بعد وہ اپنے حلقہ میں ٹڈی دل کے سروے اور آمد کی صورت میں افسران ِ بالا کو بذریعہ اینڈرائو فون بروقت اطلاع دینے کے پابند ہوں گے۔ ان ٹیموں کے بنانے کا مقصد زمیندار کی فصلات کو ٹڈی دل کے حملہ سے بچانا اور ٹڈی دل کے خلاف بروقت سپرے کے ذریعہ اس کا تدارک مقصود ہے۔

متعلقہ عنوان :