پاکستان آرمی کے ساتھ ٹیمیں51 متاثرہ اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، این ایل سی سی

بدھ 10 جون 2020 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2020ء) این ایل سی سی نے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں51 متاثرہ اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں 1400593 ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے ، 51 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1150 سے زائد ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں - این ایل سی سی کے مطابق ملک بھر میں 7۔

6 کروڑ ایکڑ پر سروے کیا جا چکا ہے - گاعلامیہ کے مطابق صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1۔2 لاکھ ایکڑ پر سروے کیا گیا،اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 35 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ این ایل سی سی کے مطابق صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 140109 ایکڑ پر سروے کیا گیا - این ایل سی سی کے مطابق 6 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2965 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

این ایل سی سی کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 180397 ایکڑ پر سروے کیا گیا - این ایل سی سی کے مطابق 10 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2471 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا - این ایل سی سی کے مطابق صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 273299 ایکڑ پر سروے کیا گیا -اعلامیہ میں کہاگیاکہ 33 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 65483 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا ۔ این ایل سی سی کے مطابق ضلع پشین میں پاک فوج کیہیلی کاپٹرز کی مدد سے تقریباً 500 ایکڑ رقبے پر اسپرے کیا گیا۔