محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھرتی کی تاریخ سے مستقلی کی درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب

بدھ 10 جون 2020 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھرتی کی تاریخ سے مستقلی کی دائر درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شجاعت علی خان نے ڈائریکٹر غلام عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار محکمہ زراعت پنجاب میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے اور مستقل کردیا گیا،محکمہ زراعت نے دو سال کا پروبیشن پیریڈ چھوڑ کر مستقل کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ بھرتی کی تاریخ سے ملازمت پر مستقل کرنا قانونی تقاضا ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو بھرتی کی تاریخ سے مستقل کرنے اور حکومت کو بھرتی کی تاریخ سے مراعات دینے کا حکم دے۔