حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے ،راجہ صداقت عباسی

بدھ 10 جون 2020 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2020ء) ممبر قومی اسمبلی راجہ صداقت عباسی، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کی زیر صدارت این اے 57 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ صائمہ غفور، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد سہیل احمد چوہدری، سی ای او ایجوکیشن کاشف اعظم، محکمہ ہائی وے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

ممبر قومی اسمبلی راجہ صداقت عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے تمام تر جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پائے تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث جاری ترقیاتی منصوبوں کا کام کچھ عرصہ کے لیے تاخیر کا شکار ہوا جبکہ دوبارہ منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے تاکہ مقررہ مدت تک منصوبوں کو مکمل کیے جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے کہا کہ مفا د عا مہ کے منصو بو ں میں حا ئل رکا وٹو ں کو دور کر نے کے لئے تمام متعلقہ محکمے ایک دوسرے سے تعا ون کر یں۔انہوںنے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز موجود ہیں متعلقہ محکمے ان پراجیکٹ پر کا م کی رفتار کو تیز کریںتاکہ یہ منصوبے بروقت مکمل کئے جا سکیں