ں* گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے کا پیپلز پارٹی ملٹی پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ

بدھ 10 جون 2020 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2020ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے پیپلز پارٹی کی جانب سے آج جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والی ملٹی پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ،جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والوں کی نیت خراب ہے،جی ڈی اے کو ملٹی پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے باضابطہ طور پر کوئی دعوت نہیں دی گئی ہے ،پیپلز پارٹی نے فنکشنل لیگ کے نام پر دعوت نامہ دیا ہے جبکہ جب ہم نے ان سے کہا کے جی ڈی اے کے نام پر دعوت نامہ دیا جائے مگر کوئی بھی مثبت جواب نہیں ملا ہے،سردار عبد الرحیم نے مزید کہا کے وزیر اعلی صرف پی آر او والا کام کررہا ہے،جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الرحیم،جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا، نصرت سحر عباسی ،عارف مصطفی جتوئی ،نند کمار گوکلانی،شہریار مہر نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 برسوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے پیپلز پارٹی وفاق میں تو اپوزیشن کر رہی ہے مگر سندھ میں اپوزیشن جماعتوں اور رہنمائوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے،پیپلز پارٹی والے ڈرامے بازی کررہے ہیں،جی ڈی اے کی سندھ میں شناخت ہے عوام جی ڈی اے کے ساتھ ہے اور جی ڈی اے عوام کے ساتھ ہے، خدارا پیپلز پارٹی کو منافقت سے ہٹ کر سندھ کی عوام کی خدمت کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کے جو اشوز پیپلز پارٹی والے بتارہے ہیں ان کو اسیمبلی میں لایا جائے اور بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوتے،رہنمائوں نے کہا کے ای پی سی صرف ڈرامہ ہے 18 ترمیم ہم نہیں چاہتے کے ختم ہو پر آئین میں ترمیم ہو،اس میں کوئی حرج نہیں صوبہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،انہوں نے صرف کرپشن کی ہے ،انہوں نے کہا کے اگر صوبائی حکومت نااہل ہوگی تو وفاق ضرور مداخلت کریگا ،انہقں نے کہا کے کرونا وائرس کے باعث آمدنی کم ہوگی تو صوبوں کو بجیٹ میں حصہ کم ملے گا سندھ حکومت این ایف سی ایوارڈ پر صوبوں کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

#