روسی صدر کی معاشی بحالی کیلئے 430 ارب روبل کے نئے حکومتی پلان کی منظوری

جمعرات 11 جون 2020 14:05

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کورونا متاثرہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے 430 ارب روبل (6.2 ارب ڈالر) کے نئے حکومتی پلان کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 2020 ء کے دوران 133 ارب روبل(1.99 ارب ڈالر) اور 2021 ء میں 300 ارب روبل (4.44 ارب ڈالر ) مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔روسی اکائونٹس چیمبر کے سربراہ الیکسی کدرین نے تاس کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ معاشی بحالی کے نئے جامع حکومتی منصوبے کی صدر ولادیمیر پیوٹن نے منظوری دے دی ہے جس کا مالیاتی حجم 430 ارب روبل ہے۔

انھوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح روسی معیشت بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی بحالی کے لیے حکومت نے 5 ٹریلین روبل (72.5 ارب ڈالر) کے امدادی پروگرام کا اعلان کررکھا ہے جسے تین مختلف مرحلوں میں سامنے لایا جائے گا، ان میں سے 2.8 ٹریلین روبل (40.6 ارب ڈالر) رواں سال خرچ کیے جائیں گے جن میں 133 ارب روبل (1.99 ارب ڈالر) تقریبات( اس طرح کے اخراجات پچھلے پیکج میں شامل نہیں تھی)،2.4 ٹریلین روبل (34.8 ارب ڈالر) آئندہ سال(2021 ئ) خرچ کیے جائیں گے جن سے 300 ارب روبل ( 4.4 ارب ڈالر) نئے اقدامات پر خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 430 ارب روبل کا نیا قومی پلان 5 ٹریلین روبل کے تین مرحلوں پر مشتمل پیکج کے علاوہ ہے جس کے تحت اضافی رقم دوسال کے دوران مختلف حکومتی منصوبوں کی معاونت پر خرچ ہوگی۔