ٹڈی دل نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے زراعت کو شدیدمتاثرفصلات وباغات تباہ ہوگئے ہیں، مو لانا عبد الحق ہا شمی

بدقسمتی سے حکومتی اقدامات ناکافی وبہت لیٹ ہیں جس سے زمیندارپریشان ،کسان خودسوزی پر مجور ہوئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

جمعرات 11 جون 2020 17:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2020ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ٹڈی دل نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے زراعت کو شدیدمتاثرفصلات وباغات تباہ ہوگئے ہیںبدقسمتی سے حکومتی اقدامات ناکافی وبہت لیٹ ہیں جس کی وجہ سے زمیندارپریشان ،کسان خودسوزی پر مجور ہوئے ہیں حکومت متاثرین کی مالی امدادکیساتھ بجلی کے بل معاف اور لوڈشیڈنگ سے بلوچستان کو استثنیٰ دے دیں ۔

ہیلی کاپٹرکے ذریعے ٹڈی دل کے خلاف صوبے کے تمام اضلا ع میں سپرے کرنے کی ضرورت تھی مگر حکومت اس حوالے سے غافل رہی ۔بدقسمتی سے کرونا ولاک ڈائون نے معاشی طور پر کمزوربلوچستان کی معیشت تباہ کر دیا رہی سہی کسر ٹڈی دل نے حملے کرکے پوری کرتے ہوئے ہزاروں ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ کردیا جس کی وجہ سے زمیندار کسان نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے کسانوں ،زمینداروں کو ریلیف نہ دیاتو کسان وزمیندار معاشی طور پر تباہ کر خود سوزی پر مجبور ہوں گے کرونا نے بلوچستان کے کسانوں ،زمینداروں اور نجی سکول کے مالکان واساتذئے کرام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اس لیے حکومت بجٹ میں بلوچستان کے زمینداروں کسانوں اور نجی تعلیمی اداروں کیلئے خصوصی فنڈزمختص کریں ۔

بدقسمتی سے حکومتی اقدامات پہلے تو نہ ہونے کے برابر تھے مگر اب بہت دیر کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سپرے شروع کر دیا بحرحال صوبائی حکومت ہیلی کاپٹر سے سپرے جاری کرتے ہوئے زمینداروں کسانوں کی مالی امداد بھی کریں تاکہ بلوچستان کے زمیندار،کسان وزراعت کو تباہی سے بچاجاسکیں ۔جماعت اسلامی نے ٹڈی دل کی تباہی کے حوالے سے سینٹ میں بھی آوازبلند کی آئندہ بھی بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور حل کیلئے پارلیمنٹ میںآوازبلند کرتی ر ہیگی ۔

کرونا لاک ڈائون سے متاثرہ ہر طبقے کی مدد کی ضرورت ہے بدقسمتی سے صوبائی حکومت وفاق سے اور وفاق دنیا بھر سے فنڈز کو قوم ومتاثرین کے نام پر لے رہی ہے مگر متاثرہ طبقات ،مستحق عوام کو ریلیف نہیں مل رہا جب تک بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک عدل وانصاف اور حقوق نہیں مل سکتے جو لمحہ فکریہ اور حکومت کی ناکامی ہے ۔