ٹڈی دل نے بلوچستان میں زمینداروں کی فصلیں ،باغات تباہ کر کے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،میر حشمت خان لہڑی

ایک طرف ٹڈی دل نے بلوچستان کے زمینداروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے تو دوسری طرف طویل لاک ڈائون کی وجہ سے کاروبار بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں، رہنماء جے یو آئی بلوچستان

جمعرات 11 جون 2020 18:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2020ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء اور بلوچستان کے ممتاز ٹرانسپورٹر میر حشمت خان لہڑی نے کہا ہے کہ ٹڈی دل نے بلوچستان کے زمینداروں کی تیار فصلوں کو تباہ کرکے زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہیں حکومت بلوچستان کے زمینداروں کی نقصانات کے ازالہ کے لیئے فوری طورپر خصوصی پیکج کا علان کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں عصمت اللہ لہڑی مولانا عبدالوحید اور مقامی زمینداروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹڈی دل نے بلوچستان میں زمینداروں کی فصلیں اور باغات کو تباہ کر کے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ایک طرف ٹڈی دل نے بلوچستان کے زمینداروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے تو دوسری طرف طویل لاک ڈائون کی وجہ سے کاروبار بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں عوام بے روزگاری اور شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں تک جوئوں بھی نہیں رینگتی حکومت فوری طور پر زمینداروں کی بحالی کے لیئے خصوصی پیک کا علان کرے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تیس سے زائد اضلاع سمیت دشت نرمک جوہان سمیت کئی دہی علاقوں کی فصلیں باغات ٹڈی دل حملوں میں تباہ ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر زراعت صرف اپنے ہی حلقے کا دورہ کررہے ہیں جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کے زمینداروں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے ۔