قصور، جنتر کی کاشت کیلئے درمیانی قسم کی زمین کا انتخاب کریں، محکمہ زراعت

جمعرات 11 جون 2020 20:52

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے جنترکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنتر کی کاشت کیلئے درمیانی قسم کی زمین کا انتخاب کریں، جنترکی فصل کی بہترپیداوار کے حصول کیلئے ایک بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑ استعمال کریں چار ہ سبزکھادکیلئے کاشت کی جانیوالی جنترکی فصل کیلئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘کوبتایاکہ جنترکی فصل کیلئے بار شوں کا موسم فائدہ مند ہوتاہے، کاشتکار حضرات جنترکی کاشت کیلئے درمیانی قسم کی زمین کا انتخاب کریں اور فصل کاشت وسط اگست تک مکمل کرلی جائے البتہ مون سون کی بارشوں کے دران کاشتہ فصل کی بڑھوتری اچھی ہوتی ہے اورجنترکی فصل کیلئے بارشوں کا موسم انتہائی موزوں ہے کہ وہ جنتر کی کاشت کیلئے درمیانی قسم کی زمین کاانتخاب کریں۔

متعلقہ عنوان :