قصور،خراب ہونے سے بچانے کیلئے دوردراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں، محکمہ زراعت

جمعرات 11 جون 2020 20:55

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں‘ کسانوں‘زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوردراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں تاکہ ماحولیاتی اثر کے باعث ٹماٹرکو خراب ہونے سے بچایاجاسکے نیز بیج کے حصول کیلئے پکاہواپھل استعمال کرنا چاہئیے تاکہ بہترپیداو ار مل سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ موسم گرما کے دوران صبح اورشام کا وقت ٹماٹرکی بردا شت کیلئے انتہائی موزوں ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی طورپر استعمال اور فروخت کے لئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہوا پھل ہی توڑاجائے۔

متعلقہ عنوان :