Live Updates

وفاقی وزیر اسد عمر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں،ملک امتیاز

جمعرات 11 جون 2020 23:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امتیاز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،وفاقی وزیر اسد عمر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے ترقیاتی فنڈز ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے سنگجانی تا ڈھوک ٹمن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 کے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی سکیم، روڈز گلیوں کی پختگی اور بجلی کی فراہمی کے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔ ملک امتیاز نے کہا کہ انتخابات کے دوران ڈھوک ٹمن کی عوام نے وفاقی وزیر اسد عمر سے روڈ کا مطالبہ کیا تھا جو آج روڈ کی تکمیل سے پورا گیا ہے منصوبے پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بہت جلد ترنول کے مقام پر ایک جنرل ہسپتال کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات