ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے 100 ملین روپے کی لاگت سے لسبیلہ میں فشریز ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا کام شروع

جمعرات 11 جون 2020 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) بلوچستان حکومت نے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے 100 ملین روپے کی لاگت سے لسبیلہ میں فشریز ڈائریکٹوریٹ کا قیام کا کام شروع کیا ہے۔ جمعرات کو بلوچستان حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے کی صلاحیت کے فروغ کے لئے حکومت نے ماہی گیر کی سہولت فراہم کرنے اور ساحلی علاقوں سے زیادہ سے زیادہ آمدنی کے مواقع پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر کا کام سیکرٹری مواصلات اور ورکس ، نور الامین مینگل کے خصوصی توجہ اور احکامات کی روشنی میں شروع ہوا ہے۔ محکمہ کے انجینئرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ منصوبے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے لئے معیاری اور تعمیراتی کام کو اولین ترجیح دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے عوام کے روزگار کا تعلق ماہی گیری کی صنعت سے تھا اور ساحلی خطہ لسبیلہ مچھلی اور جھینگے کی پیداوار کے حوالے سے ایک مرکز تھا۔

لسبیلہ کے ساحلی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال نہ صرف سرمایہ کاری کے لئے سازگار ہے بلکہ حکومت کے مفاد میں عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے ساحلی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران جام کمال نے ساحلی ماہی گیروں سے لسبیلہ میں ماہی گیری کی صنعت کو جدید بنانے کی تکنیک پر ترقی دینے کے لئے ماہی گیر نظامت قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیر اعلی نے اپنے انتخابی منشور کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے اس منصوبے کے لئے مختص رقم کو جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :