مقبوضہ کشمیر کی صحافی مسرت زہرا کو فوٹو جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعہ 12 جون 2020 11:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) واشنگٹن میں قائم’’ انٹرنیشنل وومنز میڈیا فائونڈیشن‘‘ (آئی ڈبلیو ایم ایف) نے مقبوضہ کشمیر کی خاتون فوٹوجرنلسٹ مسرت زہرہ کو روراں برس کے فوٹو جرنلزم ایوارڈ میں ’’اینجانائیڈرنگس ‘‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نٹرنیشنل وومنز میڈیا فائونڈیشن کی جیوری نے مسرت زہرا کی تصاویر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عکاس قرار د یا ہے جن میں کشمیری خواتین کی حالت زار کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔مذکورہ ایوارڈ جرمن فوٹو جرنلٹ اینجانائیڈرنگس کی یاد میں دیا جاتا ہے جو 2014 میں افغانستان میں ایک حملے میں ماری گئی تھیں۔