اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے کوائف اپ لوڈ کردیئے

طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے داخلے کی تصدیق کرسکتے ہیں

جمعہ 12 جون 2020 11:59

اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے کوائف اپ لوڈ کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2020ء کے داخلوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے، ایڈمشن کنفرمیشن کا عمل جاری ہے ۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ میاں محمد ریاض کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کے کوائف یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردیئے ہیں ۔ طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمشن انکوائری باکس کے ذیل میں ایڈمشن کنفرمشن فولڈر سے کرسکتے ہیں ۔

داخلے کی کنفرمشن کی اطلاع طلبہ کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمیشن انوائری کے باکس"ایڈمشن آبجکشن"فولڈر سے چیک کئے جاسکتے ہیں۔ جن امیدواروں کے فارمز پر اعتراض لگے ہیں ۔ انہیں فوری طور پر اعتراض ختم کرکے شعبہ داخلہ کو مطلع کرنا چاہئے تاکہ ان کا داخلہ ممکن ہوسکے۔ جن طلبہ کے کوائف ایڈمیشن کنفرمشن اور آبجکشن دونوں فولڈرز میںشو نہیں ہورہے ہیں وہ چند دن انتظار کریں کیونکہ اِن دونوں پروگرامز کے داخلوں کی کنفرمیشن کا عمل19جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔ دیگر تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کی کنفرمیشن کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے اور یہ پراسس اگلے ماہ)جولائی(کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :