محکمہ زراعت کی باغبانوں کو ترشاوہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مؤثر نظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت

جمعہ 12 جون 2020 12:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ترشاوہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مؤثر نظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں کی خاطرخواہ نشو ونما میں پانی انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ پودوں میں خوراک جڑوں سے پتوں اور دیگر حصوں تک پانی کے ذریعے ہی رسائی پاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پانی پودوں میں ضیائی تالیف کالازمی جزو ہونے کے علاوہ عمل تبخیر سے پودوں کوبرے اثرات سے محفوظ رکھتاہے اسلئے باغات ایسے علاقوں میں لگائے جائیں جہاں پانی وافر مقدار میں میسر ہو تاہم ترشاوہ باغات کی کاشت کیلئے پانی کی مقدار اور وقفہ موسمی حالات ، کاشتی امور ، زمین کی خاصیت ، پھل کی قسم اور عمر کے علاوہ پتوں کی سطح جیسے عوامل پر بھی منحصر ہے۔ انہوںنے بتایاکہ موسم گرما کے دوران ماہ جون سے اگست تک پھلدار پودوں کو 10سی15دن کے وقفہ سے پانی دینا ضروری ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :