ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 52 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ،11ہزار 730 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

جمعہ 12 جون 2020 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 52 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ11ہزار 730 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا، مجموعی طور پر 5 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کی52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

بلوچسستان کے 33، خیبر پختونخوا کے 11، پنجاب کے 2 اور سندھ کے 6 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں۔ بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، نوشہرہ ، اورکزئی، پشاور اور خیبر کے اضلاع متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں خیر پور ، سانگھڑ، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے۔ پنجاب میں مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی ڈل رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 1241 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 52 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ11ہزار 730 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بلوچسستان میں 9 ہزار 100 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 1400 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ پنجاب میں 300 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے ہوا۔ سندھ میں گذشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ پشین میں 500 اور سکھر میں 400 ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی اسپرے کیا گیا۔