کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں ،جاوید میر

جمعہ 12 جون 2020 12:21

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما ، جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاوید احمد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھرتی تسط سے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر خطے میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ ہے اور حل طلب مسئلہ کشمیر کی جوجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان متعدد جنگیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ جاوید میر نے کہا کہ تاریخ اس حقیقت کی شاہد ہے کہ ہر جنگ کے بعد ، امریکہ ، برطانیہ ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے ہمیشہ تنازعہ کے پر من حل زوردیا ہے تاہم انہوں نے افسوس ظاہرکیاکہ گزشتہ کئی برسوں سے عالمی طاقتیں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔