ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی رپورٹ

جمعہ 12 جون 2020 13:09

ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) واپڈ نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 142000 کیوسک اور اخرج 100000 کیوسک رہی، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 80400 کیوسک اور اخراج80400کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد58200کیوسک اور اخراج45000 کیوسک رہی ،اسی طرح دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد53300کیوسک اور اخراج25200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1450.71 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.231 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1209.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.918 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.074 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :