’’نیویارک ٹائمز‘‘ میں مقبوضہ کشمیر کے فنکار ملک سجاد کی گرافکس کی اشاعت

گرافکس میں کشمیریوں کے دکھ درد کی منظر کشی کی گئی ہے

جمعہ 12 جون 2020 13:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) امریکی اخبار ’’نیو یارک ٹائمز‘‘ نے مقبوضہ کشمیرسے تعلق رکھنے والے معروف فنکار اور ناول نگار ملک سجاد کی تیار کردہ 24 گرافکس کا ایک مجموعہ شائع کیا ہے جن میں مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین بھارتی محاصرے کے دوران لوگوں کے دکھ درد کی منظر کشی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملک سجاد نے محض 15برس کی عمر سے سرینگر سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار’’ گریٹر کشمیر‘ کے ساتھ بطور کارٹونسٹ کام کرنا شروع کر دیا تھا اور وہ اپنی گرافکس میں کشمیریوں کی ابتر ہوتی ہوئی حالت زار کی عکاسی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دس ماہ سے زائد عرصے سے بھارتی محاصرے اور نظام زندگی کو مفلوج کرنے دینے والا لاک ڈائون جاری ہے جبکہ مہلک وبا کوروانا کی آڑ میں روان برس 24مارچ سے وہاں نافذ محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا۔