مظفرآباد کے تین سبزی فروش جعلی کرنسی کی برآمدگی کے بعد تھانہ صدر مانسہرہ میں گرفتاری کے بعد جیل منتقل

جمعہ 12 جون 2020 13:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) گزشتہ دنوں مظفرآباد کے تین سبزی فروش جعلی کرنسی کی برآمدگی کے بعد تھانہ صدر مانسہرہ میں گرفتاری کے بعد جیل منتقل کردیے گئے جبکہ مظفرآباد میں منشیات،جعلی کرنسی ، اغواء برائے تاوان میں ملوث گروپ متحرک ، چند رینٹ اے کارز کی آڑ میں یہ گروپ چلا رہے ہیں ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس فوری طور پر نوٹس لے ، دارلحکومت مظفرآباد میں کراچی جیسے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مظفرآباد سے مانسہرہ سبزی کیلئے جانے والے تینوں افراد جن کا تعلق بٹ منگ اور مظفرآباد سے تھا ، مظفرآباد کے ہی جرائم پیشہ گروہ نے جو جعلی کرنسی ، چرس ، فیون ،ہیرئون کے پی کے کے مختلف علاقوں سے مظفرآباد میں لاکر فروخت کرتے ہیں جبکہ مظفرآباد شہر میں رینٹ اے کار کی آڑ میں یہ منشیا ت مختلف مقامات میں موبائل سروس کے ذریعے فروخت کی جاتی ہے اس گروہ میں شامل افراد شہر بھر میں اغواء برائے تاوان ، دھمکانا ، بلیک میلنگ وغیرہ میں ملوث ہیں جو معزز شہریوں کو ڈرا دھمکا کر اچھی خاصی رقم وصول کرلیتے ہیں جبکہ کراچی کے بعد مظفرآباد شہر میں بھتے کی رسید اور فائرنگ کا سلسلہ اسی گروہ کے سرکردہ جرائم پیشہ افراد کررہے ہیں ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے اگر نوٹس نہ لیا تو مظفرآباد کراچی سے بڑا جرائم پیشہ شہر بن جائے گا ۔