مظفرآباد ،ایک ہفتہ کے لیے مکمل لاک ڈائون کا آغاز ہوگیا

جمعہ 12 جون 2020 14:23

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) مظفرآباد کے شہر اور مضافات میں ایک ہفتہ کے لیے مکمل لاک ڈائون کا آغاز ہوگیا۔مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاک ڈائون کا فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ شہر بھر میں تمام کاروبار اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ہفتے کیلئے مکمل بند رہے گی۔ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا کہ شہر کو مکمل سیل کرکے رینڈم ٹیسٹ کے لیے جائیں گے، مظفرآباد کے تمام ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔اٴْن کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی ان کو سیل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :