سرگودھا، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروئیاں ، 6025 لیٹر ناقص دودھ تلف

جمعہ 12 جون 2020 15:20

سرگودھا، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروئیاں ، 6025 لیٹر ناقص دودھ تلف
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودہا اور گردونواح میں کاروائیوں کے دوران شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ جات لگا کر 117دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 17536لیٹر دودھ کی چیکنگ کی اور لیے گئے سیمپلز کے ناقص نتائج آنے پر 6025لیٹر ناقص دودھ تلف کیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مزید کاوائیوں کے دوران نیو چمن آئس کریم ، آئس کیفے ،شاہ شمس سوڈا واٹر ، مالا خیل پٹھان ہوٹل ، پاک فریسکو سوئٹس کوٹفریداور حافظ سوڈا واٹر کو صفائی کے ناقص انتظامات ، سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل پر مجموعی طورپر مبلغ58ہزار روپے جرمانہ کیا اور معمولی نقائص پر ڈیری شاپس اور فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :