فیصل ۱ٓباد ڈویژن میں جمعہ کے دن تک گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں 89.90 فیصد باردانہ جاری ، گندم کی خرید کا81.98 فیصدہدف حاصل کرلیا گیا، باقی ہدف بھی ۱ٓئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جا ئے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل ۱ٓباد ریجن سردارسیف اللہ جوئیہ کی اے پی پی سے بات چیت

جمعہ 12 جون 2020 15:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) محکمہ خوراک فیصل ۱ٓباد ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردارسیف اللہ جوئیہ نے بتایا ہے کہ فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سے جمعہ کے دن تک گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں 89.90 فیصد باردانہ جاری کرکے گندم کی خرید کا81.98 فیصدہدف حاصل کرلیا گیاہے جبکہ باقی ہدف بھی ۱ٓئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جا ئے گا۔

جمعہ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوارک اب تک مجموعی طور پر532121.400بوری باردانہ جاری کرچکا ہے جو کہ ٹارگٹ کا 89.80 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل ۱ٓباد میں 101177.500، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 107277.654، ضلع جھنگ میں 274087.850 اور ضلع چنیوٹ میں 49578.400 بوری کی تعداد میں باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈویژن بھر سے گندم کی خرید کا 81.98 فیصد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل ۱ٓباد سے 77072.054 میٹرک ٹن ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 10077.70 میٹرک ٹن، ضلع جھنگ سے 262695.019 میٹرک ٹن اور ضلع چنیوٹ سے 5248.650 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر سے اب تک مجموعی طور پر 485786.418 میٹرک ٹن گندم کی خرید کا ہدف حاصل کیا جا چکاہے جو کہ اصل مقررہ ہدف کا 81.98 فیصد ہے جبکہ باقی ماندہ ہدف بھی جلد مکمل کرلیا جا ئے گا ۔