ْٹڈی دل کے تدارک کیلئے ملک بھر میں 5لاکھ 90ہزار ہیکٹر علاقے میں چھڑکائوکیا جاچکا ہے‘این ڈی ایم اے

جمعہ 12 جون 2020 15:23

ْٹڈی دل کے تدارک کیلئے ملک بھر میں 5لاکھ 90ہزار ہیکٹر علاقے میں چھڑکائوکیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ ملک بھر میں ٹڈی دل کے تدارک کیلئے جائزے اور چھڑکاو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 3 لاکھ 52ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے جبکہ 11ہزار 730ہیکٹر رقبے پر چھڑکائو کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بلوچستان میں 9 ہزار 100ہیکٹر، خیبرپختونخوا ہ میں 1ہزار 400، پنجاب میں 300 اور سندھ میں 1ہزار 200 ہیکٹر رقبے پر چھڑکائو کیا گیا۔

اس عمل کے دوران 1241ٹیموں نے حصہ لیا۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں اب تک 5لاکھ 90ہزار ہیکٹر علاقے میں چھڑکائوکیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کو نقصان پہنچانے والے ٹڈی دل ملک کے 52اضلاع میں موجود ہیں جن میں بلوچستان کے 33،خیبرپختونخواہ کے 11،سندھ کے 6 اور پنجاب کے 2 اضلاع شامل ہیں۔