ضلع قلعہ عبداللہ بھر میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں فضائی سپرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شروع

جمعہ 12 جون 2020 16:39

ضلع قلعہ عبداللہ بھر میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں فضائی سپرے ہیلی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) آئی جی ایف سی کی ہدایت پر ضلع قلعہ عبداللہ بھر کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں فضائی سپرے آج علی الصبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی نگرانی ایف سی 83 ونگ کے کمانڈر کرنل عمران اور محکمہ زراعت کے اہلکار کررہے ہیں۔سپرے ٹڈی دل سے متاثرہ کھڑی فصلوں اور باغات پر جاری ہے جو20 کلومیٹر پر محیط متاثرہ علاقے پر سپرے کا عمل مکمل کیا گیا ،محکمہ زراعت کے مطابق اس وقت پورے ضلع میں ٹڈی دل نے ہزاروں ایکڑ پر پھیلے باغات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :