کوروناکی وجہ سے سب کا روزگار متاثرہوا،سنت ابراہمی کی وجہ سے اکانومی حرکت میں آئیگی،یاوررضاچاولہ

ماسک کے بغیرکسی کوداخلے کی اجازت نہیں ہوگی،بچوں اوربزرگوں کاداخلہ ممنوع ،ملک بھرسے آنیوالے بیوپاری اس مویشی منڈی سے مستفیدہوں ،ترجمان

جمعہ 12 جون 2020 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) سپرہائی وے مویشی منڈی ترجمان یاوررضاچاولہ کہاکہ سپرہائی مویشی منڈی آنیوالے تمام خریداروں اوربیوپاریوں کوایس اوپیزکاخیال رکھناہوگا، کوروناکے سنگین حالات میں سندھ حکومت نے قربانی کیلئے مویشی منڈی کی اجازت دی امیدہے کہ شہری مویشی منڈی کارخ کرنے سے پہلے تمام ایس اوپیز پرعلمدرآمدکرینگے انہوں نے کہاکہ،یاوررضاچاولہ نے کہاکہ ماسک کے بغیرکسی کوداخلے کی اجازت نہیں ہوگی،بچوں اوربزرگوں کاداخلہ ممنوع ہوگا،کوروناسے احتیاط کیلیے ایس اوپیزکی یاددہانی ہماراکام عمل کرناشہریوں کی ذمہ داری ہے،تر اس بارجانوروں کی فیومیگیشن کے ساتھ آنیوالے بیورپاریوں کی بھی سینٹائز کیا جائیگا۔

یاوررضاچاولہ نے مویشی منڈی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ خدارااپنے اوراپنے بچوں کی زندگی کے لیے کوروناایس اوپیزپر علمدرآمد کریں،انہوں نے کہاکہ 200 سو ایکٹررقبے میں 48 بلاک پرمشتمل مویشی منڈی میں وی وی آئی،وی آئی پی اورجنرل بلاک رکھے گئے ہیں، جس میں گائے،اونٹ اوربکروں کے لیے الگ الگ بلاک مختص کیے ہیں، ترجمان یاور رضاچاولہ نے کہاکہ کوروناکی وجہ سے سب کا روزگار متاثرہوا،سنت ابراہمی کی وجہ سے اکانومی حرکت میں آئیگی،ملک بھرسے آنیوالے بیوپاری اس مویشی منڈی سے مستفیدہوں گے،سپرہائی وے پرایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 5 لاکھ سے زائدقربانی کے جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ اندروں ملک سے آنیوالے بیوپاریوں کوسہولیات دی جارہی ہیں،ترجمان یاوررضاچاولہ کامزیدکہناتھاکہ میڈیاکے دوستوں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے وہ بھی ایس اوپیز کاخیال رکھیں میڈیاکے ورکرزکیلئے کوروناسے بچاوکیلئے کٹس فراہم کی جائیں گی، سپرہائی وے پر 22 جون سے شروع ہونیوالی میلہ مویشیاں میں ایڈ منسٹریٹر،بجلی کی سپلائی، کار پارکنگ،پانی کی سپلائی،سافٹ ڈرنک،منرل واٹر،چارہ سپلائی،برف سپلائی،ٹینٹ (شامیانی)اور بیت الخلاء سمیت دیگر انتظامات کے لیے ٹھیکے دیئے جاچکے ہیں جس کے مطابق مویشی منڈی کے ایڈ منسٹریٹر کا ٹھیکہ حسن اینڈ کمپنی کے مظفر حسن۔

(جاری ہے)

پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ غلام نبی،بجلی کا ٹھیکہ اقبال امین،پارکنگ کا ٹھیکہ منہاج،ٹینٹ (شامیانی)کا ٹھیکہ ایم جے کے ٹریڈرز کے مسعود کو دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :