Live Updates

ایران ،ترکی کے سفیروں، صدر آزادکشمیر،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر کاشہباز شریف کو ٹیلیفون ،خیریت دریافت کی

رہنمائوں نے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ،صدر (ن)لیگ کا ٹیلیفون کرنیوالوں سے اظہارتشکر

جمعہ 12 جون 2020 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی مزاج پرسی کا سلسلہ جار ی ہے ،ایران اور ترکی کے سفیروں، صدر آزادریاست جموںو کشمیر،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر نے ٹیلیفون کرکے شہباز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسلم لیگ (ن)کے صدرمحمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی پاکستان میں میں ایران کے سفیر سید احمد حسینی اور ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے بھی شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار ہمدردی اور کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپا نے بھی شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی مزاج پرسی اور صحت یابی کے لئے دعا کی ۔

جمعیت علما ئے (ف)اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت بارے آگاہی حاصل کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر)زبیر محمود حیات نے بھی مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے ان کی طبیعت بارے آگاہی حاصل کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے خیریت دریافت کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات